ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس لیڈرسجن سنگھ ورما کا متنازع بیان ، اسدالدین اویسی کو بتایا آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ

کانگریس لیڈرسجن سنگھ ورما کا متنازع بیان ، اسدالدین اویسی کو بتایا آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ

Fri, 29 Dec 2017 23:57:27    S.O. News Service

بھوپال ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سجن سنگھ ورما نے متنازع بیان دیتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبرپارلیمنٹ اسد الدین اویسی کوالٹاہی آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ قرار دیا ہے۔جب کہ ان کی پارٹی نے لوک سبھامیں انتہائی منافقانہ رویہ اپناکرسیکولرزم کے ہمدردوں کوزورکاطمانچہ ماراہے۔ اب الٹاہی اویسی پرسوال اٹھاناالٹاچورکوتوال کوڈانٹنے کے مترادف ہے یانہیں،اہل نظرکے سامنے کانگریس کااصل چہرہ سامنے آچکاہے ۔مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں منعقدہ ایک پروگرام میں سجن سنگھ ورما نے اسد الدین اویسی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کا دلال بتایا۔سجن سنگھ ورما نے کہا کہ مندر جانے کے معاملہ پر راہل گاندھی سے سوال پوچھنے والے اویسی جیسے لیڈران پوری طرح سے بک گئے ہیں اور یہ ملک اور مسلمانوں کی پیٹھ میں چھڑا گھونپنے کا کام کر رہے ہیں۔ ورما نے گجرات اسمبلی انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے منی شنکر ائیر پر بھی جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ ائیر پارٹی میں حاشیہ پر چلے گئے تھے ، اس لئے پیسہ لے کر انہوں نے عین موقع پر پی ایم مودی سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کیا۔غور طلب ہے کہ کانگریس کے لیڈر ورما اس سے پہلے بھی اپنے بے تکے بیانات کی وجہ سے کئی مرتبہ سرخیوں میں رہ چکے ہیں اور کئی مرتبہ تو یہ اپنی ہی پارٹی کے لیڈروں پر نشانہ سادھنے میں بھی نہیں چوکتے ہیں۔


Share: